ڈپٹی کمشنر شوپیان افسران پر برس پڑے،کہا افسران لوگوں کو معلومات فراہم کرنے بجائے گمراہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر شوپیان افسران پر برس پڑے،کہا افسران لوگوں کو معلومات فراہم کرنے بجائے گمراہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔

غیر اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔۔ڈپٹی کمشنر شوپیان

الحاق خبر ۔۔۔۔۔ضلعی اور سیکٹورل افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار واشیا نے ضلع میں افسران اور ملازمین کو بڑی لگن کے ساتھ کام کرنے پر زور دیتے ہوئے انہیں سخت ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل اور انکی شکایات کو ترجہی بنیادیوں پر حل کریں جبکہ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی اور کم یا غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الحاق نمائندے کے مطابق سچن کمار نے کہا کہ اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد سرکاری دفاتر کو مزید فعال بنانا ہے تاکہ وہاں آنے والے لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے افسران سے دانتداری سے کام کرنے کی تلقین کی اور انہیں بتایا کہ وہ پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ کام کریں تاکہ عام لوگوں کو اسکا فائدہ پہنچے۔ انہوں نے افسران اور دیگر کام کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ زیر تکمیل ترقیاتی پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر ہی مکمل کریں تاکہ ان لوگوں میں اعتماد بحال ہوجائے جو حکومت سے بڑی توقعات وابستہ رکھتے ہیں۔الحاق نمائندے کے مطابق
سچن کمار نے لیفٹیننٹ گورنر شکایات ازالہ پورٹل پر درج تمام زیر التوا شکایات کو دور کرنے اور پورٹل پر کارروائی کی گئی رپورٹ اپ لوڈ کرنے کے لئے 3 مارچ کی ڈیڈ لائن طے کیبجبکہ انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ مختلف محکموں کے کام میں شفافیت لانے کے لئے پرعزم ہے لہذا اندراج شدہ شکایات کے ازالہ میں کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ
لوگوں کو چھوٹی چھوٹی شکایات کے لئے ضلع انتظامیہ کے پاس آنا پڑتا ہے کیونکہ مختلف محکموں کے فیلڈ عہدیدار یا تو ان کے حقیقی مطالبات کا جواب نہیں دیتے ہیں یا انہیں گمراہ کرکے غلط معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس ناروا رویہ کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر نظر رکھ ان پلیٹ فارمز پر اٹھائی جارہی شکایات کا بروقت جواب دیں۔اس دوران نمائندے کے مطابق ڈپٹی کمشنر سچن کمار نے ایس ڈی ایم زینہ پورہ کو ہدایت کی کہ وہ بڑے پیمانے پر فیلڈ وزٹ کریں ،دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں ، عوامی شکایات سنے اور مرکزی معاونت والی متعدد اسکیموں کے بارے میں آگاہی کیمپ لگائیں اور بروقت تکمیل کے لئے جاری تمام ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.