کروڑوں روپے کا مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری طور ٹیم روانہ
متاثرین کو بھر پور معاوضہ فراہم کیا جائے،اپنی پارٹی لیڈر عبد المجید پڈر کا سرکار سے مطالبہ
سوپور:9،مارچ:کے این ایس : نہامہ کولگام میں اس وقت افرتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، جب وہاں ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، جس سے آناً فاناً ایک شاپنگ اور دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے نتیجے میں اس 24دکان اس واردات میں مکمل طور جل کر کروڑوں روپے مالیت کا ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔ اس دوران اپنی پارٹی کے کے چیف کواڈنیٹر اور انچارج ضلع صدر کولگام عبدل مجید پڈر نے اس واردات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، اس ضمن میں پڈر نے ایل جی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہیں کہ متاثرین کو بھر پور مدد کایہ جائے۔، کشمیر نیوز سروس کے مطابق دن کے نہامہ نامی گاﺅں میں دن کے 2دو بجے عبدل ستار وانی کے گھرمیں اچانک آگ نمودار ہوئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے اس ہولناک آگ نے 3رہائشی مکانوں سمت 24دوکانوں کو اپنے لپیٹ میں لیا، اس دوران مقامی لوگوں ، پولیس،فوج،انتظامیہ اور فائر اینڈ ایمرجنسی واردات پر پہنچ کر آگ کو قابو پانے کی کوشش میں کی، اور آخر پرآگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ تب تک اس ہولناک آگ نے تین رہائشی مکانوں سمت چوبیس دوکانوں مکمل طور کاکستر ہوئے تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ متاثرین میں عبدل ستار وانی والد عبدل احد وانی، کا رہائشی مکان، فیاض احمد وانی ولد عبدل ستار کا رہائشی مکان، اور جاوید احمد وانی ولد عبدل ستار کا رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا، اسکے ساتھ ساتھ عبدل ستار وانی کا چوبیس دوکانوں والا شاپنگ کمپلیکس بھی آگ کے حوالے ہوگیا، اس دوران علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہیں کہ متاثرین کو رلیف دیا جائے اس سلسلے میں تعصیلدار دمہال ہانجی پورہ نورآباد نیاز احمد بٹ نے بھی جائے واردات کا دورہ کیا، اور متاثرین کو مدد کرنے کی یقین دہانی دی۔ تعصیلدار نے ہمارے نماہندے کو بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیم کو روانہ کیا گیا، رپورٹ مکمل ہونے کے بعد سرکار کو مدد کرنے کے لیے بیج دیا جائے گا، تعصیلدار دمہال ہانجی پورہ نیاز احمد بٹ نے بتایا کہ فحلال موقع پر ہی چاول، کمبل وغیرہ واگزار کیا گیا،