وادی کشمیر کے پلوامہ میں پہلا ’ملک اے ٹی ایم ‘نصب

خاص قسم کاATMکارڑ اور کوئن کے استعمال کے بعدگاہک دوھ حاصل کر سکتا ہے:چیف انمل ہسبنڈری افسر
پہلے ہی دن200لیٹر دور فروخت ،عوامی حلقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دلچسپی ،محکمے کا مشکور ہوں:مالک یونٹ
پلوامہ:کے این ایس 10مارچ : //وادی کشمیر میں دودھ کی روزانہ کی پیداوار میں پہلے نمبر پر آنے والے ضلع پلوامہ وادی کشمیر کا پہلا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں دودھ کا اے ٹی ایم(ملک اے ٹی ایم ) نصب کیا گیا ہے ۔اس دوران اے ٹی ایم نصب کرنے کے دوسرے ہی دن یونٹ ہولڈر نے200لیڈر فروخت کئے ہیں ۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ انمل ہسبنٹری کی مالی معاونے سے ضلع پلوامہ کے چاٹ پورہ میں ایک دودھATMنصب کیا گیا ہے جو کشمیر وادی میں پہلا دودھ کا اے ٹی ایم بن گیا ہے ۔اس دوران چیف انمل ہسبنڈری آفسر پلوامہ داکٹر محمد حسین وانی نے نمائندے کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے پاس بے روز گار نوجوانوں کے لئے متعدد اسکیمں موجود ہیں جس کی مدد سے وہ اپنا روز گار کما سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایک نوجوان کو ایک اسکیم کے تحت یہ یونٹ چلانے کے لئے کہا گیا ہے جس دوران انہوں نے ملک اے ٹی ایم نصب کیا ہے تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکے گا۔ افسر موصوف نے بتایا کہ یہ اس اے ٹی ایم کے ساتھ ایک ٹینک لگی ہے جس میں 50لیڈر دودھ جمع رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا لوگ یہاں کوئن اور ایک قسم کے خاص اے ٹی ایم کارڑ کا استعمال کر کے دودھ استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس دوران ملک ہولڈر کے مالک شبیر احمد وگے نے بتایا منگل کو دوسرا دن تھا جس دوران لوگوں نے اے ٹی ایم سے200لیٹر دودھ نکالے ہیں ۔انہوں نے بتایا مجھے امید ہے کہ چند روز میں یہ کار بار بڑے پیمانے پر چلے گا کیوں یہاں پیسوں کی دودھ بھی24گھنٹے دستیاب رہے گا۔خیال رہے ضلع پلوامہ میں روزانہ دودھ کی پیداوار8.5لاکھ لیٹر فراہم ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.