نئی صنعتی ترقی اسکیم کےلئے رہنما خطوط جاری

خواہش مندافرادآن لائن درخواستیں دیں
رجسٹریشن کا عمل 30 ستمبر2021 تک جاری رہے گا
سرینگر :مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لئے منظور شدہ نئی صنعتی ترقی اسکیم کے تحت صنعتی یونٹوں کی رجسٹریشن کے لئے آپریشنل گائیڈ لائیز یارہنماخطوط جاری کئے ہیں۔ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق صنعتی یونٹوں کی رجسٹریشن کا عمل یکم اپریل2021 سے شروع ہوکر رواں برس 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔عملیاتی رہنماخطوط کے مطابق صنعتی یونٹوں کی رجسٹریشن کے عمل میں توسیع کی جاتی ہے تو درخواستیں نمٹانے کی آخری حد 31 مارچ 2025 ہوگی۔سوموارکی شام جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق جو اس اسکیم کے تحت مراعات سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں، انہیں رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹلjknis.dipp.giv.in کے ذریعے درخواستیں دینا ہوں گی۔ اور آن لائن رجسٹریشن کے وقت تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ، زمین کے دستاویزات، بینک کی جانب سے منظور کئے گئے قرضے کی کاپی اور دیگر دستاویزات ساتھ رکھنا ہوں گے۔ رجسٹریشن منظوری کے لئے 2کمیٹیاں نامزد کی گئی ہیں۔خیال رہے جنوری 2021 کوجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ دورس نتائج کے ایک بڑے فیصلے میں حکومت ہند نے جموں وکشمیر کے لئے نئی صنعتی ترقی اسکیم کو منظور کیا ہے جو کہ خطے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوکر لوگوں کی آرزو¿ں اور امنگوں کو پورا کرےگی۔واضح رہے جموں و کشمیر میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر گزشتہ برس مرکزی حکومت نے نئی صنعتی ترقی سکیم کو منظور کیا ہے جس کے لئے 28400 کروڑ روپے مختص رکھے گئے تاکہ خطے میں سرمایہ کاری کو بڑھایا کر روزگار کے مواقعے پیدا کئے جاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.