6مسافر ہلاک5زخمی ،2جموں منتقل
مختلف سرکاری و غیر سرکاری افراد کی جانب سے حادثے پر اظہار دُکھ۔ علاقے میں صف ماتم
سری نگر ؛12 اپریل کے این ایس؛ جموں کے خطہ چناب کے ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں ایک منی بس حادثے کی شکار ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6افراد موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس حادثے میں کم سے کم5افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے2کو جی ایم سی جموں بذریعہ ہیلی کپٹرجبکہ باقی زخمیوں کو ڈوڈہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس،سیول انتظامیہ مقامی لوگ بچاو کارروائیوں میں جٹ گئے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق پیر کے روز بعد دو پہرٹھاٹری سے چلی کی طرف جارہی منی بس زیر نمبر JK06A.6733کلہوترہ کے مقام ڈارئیور کے قابو سے باہر ہو کر3سو فٹ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6افرادلقمہ اجل بن گئے ہیںجن کی شناخت یاسر حسین ،شکر الدین،کلی بیگم،انجو دیوی،سدیشہ دیوی کے طور کی ہے جبکہ ان زخمیوں میںدو کم عمر افراد بھی شامل ہیں جبکہ5دیگر مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور انتہائی نازک حالت میں ٹھاٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے بعد میں دو کو جی ایم سی جموں بذریعہ ہیلی کپٹر منتقل کیا گیا ہے۔غیر مصدقہ اطلات کے مطابق گاڑی میں10سے زیادہ سواریاں موجود تھی جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا اس بات کا خدشہ ہے کہ گاڑی حادثے کے بعد یہاں بہنے والے نالے میں جا گری ہے جہاں کچھ لوگ پانی میں بہہ کرلاپتہ ہوئے ہیں تاہم سرکاری طور پر فوری طور اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ علاقے میں بچاو کارروائیوں کا سلسلہ شام دیر گئے تک جاری تھا ۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس، مقامی رضاکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاو¿ کاروائی شروع کر دی ہے۔چند شدید زخمی افراد کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔اس دوران جب اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے گھروں تک یہ خبر پہنچ گئی ہے تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔