شوپیان ضلع ہسپتال میں 1000 لیٹر فی منٹ صلاحیت والا آکسیجن پلانٹ چالو،دوسرا یونٹ زیر تکمیل ۔۔۔
کے این ایس ۔۔۔۔شوپیان ضلع میں کورونا بیماری میں مبتلا 32 سالہ نوجوان کی سرینگر کے ایک ہسپتال میں موت واقع ہونے کے بعد پورے ضلع میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس دوران ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 148 ہے جبکہ ضلع میں 07 مائیکرو کنٹونمنٹ زون تشکیل دیئے گئے ہیں ۔بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف نے الحاق کو بتایا کہ آج ضلع میں پادپاون دیہات سے تعلق رکھنے والے کورونا بیماری میں مبتلا 32 سالہ نوجوان جسکو کئی دن پہلے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا کی موت واقع ہوئی اور اس طرح ضلع میں کورونا بیماری سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے ۔بلاک میڈیکل آفیسر شوپیان نے بتایا کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2827 ہے جن میں 42 افراد کی موت واقع ہوئی تاہم ضلع میں اس وقت کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 148 ہے جبکہ ضلع میں 07 مئکرو کنٹونمنٹ زون قرار دئے گئے ہیں۔ اس دوران نمائندے کے مطابق ضلع ہسپتال میں گزشتہ روز 1000 لیٹر فی منٹ صلاحیت والا آکسیجن پلانٹ کا پہلا یونٹ چالو کیا گیا جبکہ پلانٹ کا دوسرا یونٹ زیر تکمیل ہے اور مزکورہ یونٹ کو بھی بہت جلد چالو کیا جارہا ہے ۔