مرحوم کو پرنم آنکھوں سے کیا گیا سپرد خاک، مختلف سیاسی،سماجی اور ادبی شخصیات نے کیا افسوس کا اظہار۔۔۔۔۔
الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔شوپیان ضلع ہیڈکوارٹر پر بونہ گام کے مقام پر عبدل قیوم دلال نامی ایک نوجوان کی اچانک موت واقع ہونے پر پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔اس دوران مختلف سیاسی،سماجی اور ادبی حلقوں نے مرحوم کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرگوار خاندان سے تعزیت کی ہے ۔شوپیان سے الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ منگل صبح 10 بجے کے قریب جب دیہی ترقی محکمہ میں بطور وی ۔ایل۔ ڈبلیو کام کررہے عبدل قیوم دلال ساکنہ بونہ گام کی اچانک موت واقع ہونے کی خبر منظر عام پر آگئی تو پورے ضلع میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ انکے آبائی علاقہ دلال محلہ بونہ گام میں کہرام مچ گیا ۔نمائندے کو مرحوم کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ منگل صبح 10 بجے کے قریب وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی کےلئے نکلا تو بونہ گام بازار میں ایک میڈیکل شاب پر اسے گشی طاری ہوئی اور اگرچہ کچھ لوگوں نے اسے ضلع ہسپتال شوپیان پہنچایا تاہم وہ راستے میں دم توڑ بیٹھا تھا ۔نمائندے کے مطابق مرحوم چھوٹی عمر سے ہی سیاست سے وابستہ تھا اور کئی برسوں تک وہ کانگریس پارٹی کے ساتھ منسلک رہا تاہم بعد میں حالات کی خرابی اور سرکاری نوکری انجام دینے کے باعث انہوں نے سیاست ترک کی تھی ۔مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں کافی لوگوں کی موجودگی میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا جس دوران انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔نمائدے کے مطابق مرحوم اپنے پیچھے 3کمسن بچیوں کو چھوڑ گیا ہے ۔مرحوم کے انتقال پر مختلف سیاسی،سماجی اور ادبی انجمنوں نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران شوپیان پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ گلڈ ،کوشر فورم کے صدر جانسار احمد ،سٹیزن ویلفئر سوسائٹی شوپیان ،کاڑی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محی الدین پنو ،سابق ایم ایل اے شوپیان ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ ،نیشنل کانفرنس لیڈر شبیر احمد کلے اور دیگر کئی اہم شخصیات نے مرحوم کے اچانک فوت ہونے پر زبردست افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسسی کی ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے ۔