کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس نے 14 افراد کو کیا گرفتار، 38 گاڑیوں کو کیا ضبط جبکہ 3 دوکانیں کی سیل
الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔شوپیان ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ سنگین رخ اختیار کرنے لگا ہے اور ضلع میں سوموار کو 58 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔اس دوران ضلع میں جاری سخت ترین کورونا کرفیو اور لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والے 14 افراد کی پولیس نے گرفتاری عمل لائی ہے جبکہ 38 گاڑیوں کو بھی ضبط اور 3 دکانوں کا سیل کردیا ہے ۔ شوپیان سے الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور صرف 10 دنوں کے دوران ضلع میں 900 سے زائد نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پازیٹیو مریضوں کی تعداد 1123 تک تجاویز کرگئی ہے جبکہ 44 کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔نمائندے کے مطابق کہ ضلع میں سخت ترین کورونا کرفیو جاری ہے اور پولیس نے لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کرنے کے لئے ضلع کی تمام داخلی راستوں کو سیل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے نمائندے کو بتایاکہ پولیس نے کورونا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 38 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا اور اس حوالے سے الگ الگ 5 ایف آئی اے درج کئے ہیں ۔اس دوران پولیس نے 03 دوکانوں کو سیل کیااور خلاف ورزی کرنے والے افراد سے 2600 روپئے بطور جرمانہ بھی وصول کیا ۔ادھر آج ممبر پارلیمنٹ جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے شوپیان کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار م اور دیگر ضلع افسران کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔