تاریگامی کا وادی میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں، باغ مالکان کے لئے فوری امداد کا مطالبہ 

تاریگامی کا وادی میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں، باغ مالکان کے لئے فوری امداد کا مطالبہ 

 

سری نگر 16 مئی: وادی میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں،  باغ مالکان کے لئے فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہوۓ سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ اننت ناگ ، کولگام ، بارہمولہ کپواڑہ اور وادی کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری  سے  کسانوں اور باغ مالکان کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نےاننت ناگ ،کولگام ، بارہمولہ کپواڑہ اور وادی کے دیگر علاقوں میں متاثرہ کسانوں ، باغ مالکان کو معاوضے کا مطالبہ کیا۔حکومت کو  ہونے والے نقصانات کافوری طور اندازہ لگانا چاہئے تاکہ باغ مالکان اور کسانوں کو بروقت معاوضہ فراہم کیا جاسکے۔

گذشتہ دو سالوں سے کشمیر میں باغبانی کی صنعت کو موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات سے بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ہے جس سے باغبانی کے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کی بقا خطرے میں پڑ گٸ ہے۔

جموں و کشمیر میں باغبانی سے وابستہ افراد خطے میں کل ملازمت کا کافی فیصد ہیں اسلۓ حکومت کا ان کو درپیش مساٸل پر مناسب توجہ دینے کی فوری ضرورت ہے۔

تاریگامی نے خطے میں فصلوں کی انشورنس اسکیم (CIS) کو لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکار سے مانگ کی کہ چھوٹے کسانوں اور باغ مالکان جن کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہےکے ،کے سی سی اور دیگر زرعی قرضوں کو یک بار معاف کیا جاۓ۔  چونکہ یہ خطہ قدرتی آفات کا شکار ہے اس لۓفصلوں کی انشورینس اسکیم پر عمل آوری سے متاثرہ کسانوں اور باغ مالکان کو  کچھ راحت مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.