لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے گھروں کے اندر رہنا لازمی ۔ ۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان

لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے گھروں کے اندر رہنا لازمی ۔ ۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان

 

ضلع انتظامیہ کویڈ-19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تیار ہے،عوام کا تعاون قابل ستائش ۔۔۔

کے این ایس ۔۔۔۔منی سیکرٹریٹ شوپیان میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کوویڈ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے مکمل طور سے تیار ہے جبکہ ضلع میں کورونا وائرس انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لئے ضلع انتظامیہ پیش پیش ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوویڈ 19 کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے اور معیاری اور قابل رسائی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع انتظامیہ کے افسران اہم کردار ادا کررہے ہیں۔کے این ایس کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کے ساتھ ساتھ ہوم کورنٹئن میں مریضوں کو میڈیکل کٹس مہیا کی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ان کی جانچ پڑتال کے لئے تیاری کی حالت میں دستیاب رہتے ہیں تاکہ انہیں ہرممکن بہتر علاج فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کویڈ-19 کو کنٹرول میں رکھنے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ہر پنچایت میں مطلوبہ تقاضوں کے ساتھ 5 بستروں کی گنجائش والے طبی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں مثبت کیسوں کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے اور جبکہ صحت یابی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔سچن کمار نے کہا کہ ضلع میں لاک ڈاؤن اور کوویڈ کرفیو نافذ کرنے کے بعد مثبت کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ویکسینیشن کا 99 فیصد عمل مکمل کیاگیا ہے جبکہ ضلع میں تمام مجسٹریوں کو گھر گھر سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی شخص نہ رہ جائے تاہم انہوں نے کہا کہ وائرس سے چھٹکارا پانے کے لئے ویکسین لگانا نہایت ہی لازمی ہے اور زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی بغیر جانچ نہ چھوڑا جائے۔کے این ایس کے مطابق ڈی سی موصوف نے کہا کہ کوویڈ ۔19 کی دوسری لہر کو شکست دینے کے لئے تمام مطلوبہ احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ پہلی لہر کو شکست دی گئی جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔سچن کمار نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئےلوگوں کا تعاون ضروری اور شوپیان کے لوگوں نے حکومت کی جانب سے واضح کردہ رہنما خطوط پر عمل کرکے دور اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لئے وہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈی ایچ ایس ، پی ایچ سی اور دوسرے ذیلی طبی مراکز کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ہر طرح سے تیار ہیں اور لوگوں کو ہر ممکن طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ضروری اور انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کویڈ کیئر ہسپتال میں کورونا مریضوں کو میڈیکل آکسیجن کی اہم ضرورت ہوتی ہے انکی یہ طلب پورا کرنے کے لئے انہیں مکمل طور آکسیجن دستیاب رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ
تمام مجسٹریٹوں ، پولیس ، اور صحت کا عملہ بڑے لگن اور جوش کے ساتھ مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے
عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز اور دیگر رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں، ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کی صفائی کریں ، مناسب صفائی کی جائے اور غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ جائیں اور اگر ان رہنما خطوط پر ہم سختی سے عمل کریں گے تو ہم کورونا کو شکت دیں سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.