خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 50 ایف آئی آر درج ،90 افراد گرفتار ،545 گاڑیاں ضبط،جبکہ 2لاکھ 75 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی کیاوصول ۔۔۔۔پولیس ذرائع
الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔شوپیان ضلع میں پولیس نے کورونا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لاکر 90 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور 50 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کئے ہیں جبکہ پولیس نے 545 گاڑیوں کو ضبط بھی کیا ہے اور لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے 2لاکھ 75 ہزار روپئے بطور جرمانہ وصول کیا ہے ۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاک ڈون کے دوران کئی دوکانداروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی ہے اور 11 دکانوں کو سربمہر کیا ہے ۔ الحاق نمائندے کے مطابق علمگیر وبا کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لئے جب سرکاری سطح پر لاک ڈون اور کرفیو کا اعلان کیا گیا تو شوپیان ضلع میں پولیس نے پورے ضلع میں کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جس دوران پولیس نے ضلع کی تمام داخلی راستوں پر کھار دار والی تار بچھا کر لوگوں کی نقل و حمل محدود کر دی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے جبکہ اس دوران پولیس نے کورونا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف کیس درج کرکے کاروائی بھی عمل میں لائی۔پولیس ذرائع نے الحاق کو بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاک ڈاؤن اور کورونا کرفیو کے دوران مختلف ناکوں اور مرکزی بازاروں میں کئی افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا عمل شروع کیا گیا تب سے لیکر آج تک کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 50 ایف آئی آر درج کئے گئے اور 89 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 545 گاڑیوں کو ضبط کیاگیا اور متعدد افراد سے جنہوں نے کورونا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تھی سے 2لاکھ 75 ہزار روپئے بطور جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔پولیس کی اس طرح کی کاروائی کی مقامی سطح پر کافی سراہنا کی جاری ہے ۔