موجودہ چیف سکریٹری کو مرکزی ڈپٹیشن پر منتقل کرکے سیکریٹری کامرس تعینات کیا گیا ۔۔۔
الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔۔۔ مرکزی سرکار نے ایک اہم فیصلے کے تحت آرون کمار مہتھا(1988بیچ کے آئی ایس افیسر) کو جموں کشمیر کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا ہے جبکہ جموں و کشمیر کے موجودہ چیف سیکریٹری بی وی آر سبراہمنیم کو کامرس ڈیپارٹمنٹ میں بطور مرکزی سیکرٹری تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری حکم نامے کے تحت کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبراہمنیم ، آئی اے ایس
(سی جی 87) کی کامرس محکمہ میں بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کی تقریری کی منظوری دی ہے جبکہ
اے سی سی نے اسکے علاؤہ بی وی آر سبراہمنیم کو کامرس محکمہ میں بطور سکریٹری کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے ۔دریں اثنا چونکہ مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کے لئے نئے چیف سکریٹری کی تلاش شروع کردی تھی اور اس سلسلے میں باضابطہ طور جمعرات کوایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت آرون کمار مہتھا کو جے اینڈ کے کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا اور آرون کمار مہتا اس وقت مرکز میں فئنانشل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر انتظامیہ کی سربراہی کے لئے سبراہمنیم کو اپنی مرضی کے مطابق منتخب کیا تھا اورچھتیس گڑھ کیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ، جن کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے نے 23 جون 2018 کو جموں کشمیر کے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔اس دوران ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ چیف سیکریٹری کو جموں وکشمیر ریاست کو مرکزی زیر انتظام علاقہ بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی جبکہ مرکزی سرکار کے ایجنڈے جس میں جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے دفعات کی منسوخی شامل تھی کی عمل میں چیف سیکریٹری نے ایک اہم اور قلیدی رول ادا کیاتھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ
سبرہمنیم داخلی سلامتی کے معاملات میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے مئی 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں اپنے خدمات انجام دئیے تھے اور وہ مارچ 2015 تک پی ایم او میں کام کرتے رہے اور پھر اپنے کیڈر اسٹیٹ چھتیس گڑھ میں بطور ایڈشنل چیف سیکریٹری منتقل ہوگئے۔ انہوں نے سال- 2004 سے 2008 تک سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے بطور پریویٹ سیکریٹری بھی اپنے فرائض انجام دئیے جبکہ جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری نے سال 2008 میں ورلڈ بینک میں بھی کام کیا ۔اس دوران جمعرات شام دیر گئے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں 1988 بیچ کے آئی ایس افیسر کو جموں کشمیر کا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا۔۔۔