کشمیر کی خوبصورتی صرف چند مقامات تک محدود نہیں ہے اس لئے حکومت دیگر مقامات کو بھی سیاحت پر لانے جا رہی ہے


کے این ایس۔۔۔۔۔ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا نے زبرون پہاڑیوں کے دامن میں اور عالمی شہرت یافتہ جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو عوام کے لئے کھول کر کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے اور نہے خوبصورت اور دلکش مقامات کو سیاحت کے نقشے پر لانے کےلئے پہلے ہی منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں ۔کے این ایس کہ چیف سیکریٹری ہمراہ محکمہ سیاحت، فلوریکلچر اور دیگر محکموں کے سینئر افسران بھی تھے۔ ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آرون کمار مہتا نے کہا کہ اکتوبر 2021 سے جموں و کشمیر خاص کر وادی میں سیاحوں کی آمد بڑے پیمانے پر رہی اور سیاحوں نے کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے مشہور و معروف مقامات کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں دیگر غیر دریافت شدہ مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے اور دیگر مقامات کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے اور انہیں امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوگا۔چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار کسی بھی سیزن کے مقابلے میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے چاہے کووڈ ہو یا اس سے پہلے تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع کر رہی ہے۔ارون کمار مہتا نے یہ بھی کہا کہ حکومت 75 نئے سیاحتی مقامات، صوفی مقامات، جنگلات میں ٹریکس اور ہیریٹیج سائٹس کو فروغ دینے جا رہی ہے۔ جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری نےکہا کہ جموں و کشمیر کی خوبصورتی صرف چند مقامات تک محدود نہیں ہے اس لئے حکومت دیگر مقامات کو بھی سیاحت پر لانے جا رہی ہے۔ دریں اثنا، بدھ کے روز پہلے ہی دن ٹیلوپ گارڈن میں موسیقی اور ثقافتی تقریبات بھی منعقد ہوئی جبکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ٹیلوپ گارڈن کا رخ کیا اور وہاں کی رنگ برنگے پھولوں

Leave a Reply

Your email address will not be published.