16 جےکےایس حاضر سروس افسران کو 12 سال بعد آئی اے ایس میں شامل کیا گیا۔۔۔۔۔سرکار

16 جےکےایس حاضر سروس افسران کو 12 سال بعد آئی اے ایس  میں شامل کیا گیا۔۔۔۔۔سرکار

اعجاز احمد بٹ شوپیان علاقے کے پہلے آفیسر ہیں جنہیں آئی اے ایس کیڈر میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔

مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات نے اعجاز احمد بٹ اور لیفٹینٹ گورنر کو مبارک باد پیش کی ہیں ۔

الحاق خبر

ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے 16 افسران کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) میں شامل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کی ہے اور آئی اے ایس میں شوپیان ضلع سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد بٹ بھی شامل ہیں اور اطلاعات کے مطابق اعجاز احمد بٹ شوپیان کی تاریخ میں پہلے آئی اے ایس آفیسر بن گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کہ
یونین پبلک سروسز کمیشن نے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر حکومت اور ڈی او پی ٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اپنی میٹنگ میں کل 28 شمولیتوں کو منظوری دی تھی تاہم
ڈی او پی ٹی نے گزشتہ روز 16 جے کے اے ایس افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے کی فہرست جاری کی اور یہ شمولیتیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی رہنمائی میں چیف سکریٹری ارون کمار مہتا اور GAD کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوئیں ہیں ۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری نے پہلے سنیارٹی کے تنازعات کو حل کیا جس کے بعد اندرونی ترقیاں اور پھر 12 سال کے وقفے کے بعد جے کے اے ایس افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرکے پہل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ کہ 16 حاضر سروس جے کے اے ایس افسران کو سال 2013-2018 کے لئے آئی اے ایس میں شامل کیا گیا ہے۔ 2013 کی خالی آسامیوں پر تین، 2016 کی اسامیوں پر دو، 2017 کی اسامیوں پر تین جبکہ سال 2018 کے لیے آٹھ اسامیاں پر کی گئی ہیں۔اس دوران سابق کسٹوڈن جنرل اور ڈائریکٹر جنرل ہاٹیکلچر اعجاز احمد بٹ کو بھی آئی اے ایس کیڈر میں شامل گیا ہے اور اعجاز احمد بٹ کا تعلق جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے سے ہے اور شوپیان کی تاریخ میں وہ پہلے آفیسر ہیں جنہیں آئی اے ایس میں شامل کیا گیا ہے ۔شوپیان علاقے سے تعلق رکھنے سے متعدد سماجی شخصیات نے اعجاز احمد بٹ کو آئی اے ایس کیڈر ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے اور اس عمل سے شوپیان علاقے کےلئے بحث فخر ہے اور اسکے لئے جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر آرون کمار بھی مبارک بادی کے مستحق ہیں اور انکی کاوشوں کے بدولت ہی اعجاز احمد بٹ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اعجاز احمد بٹ ضلع ہیڈکوارٹر کواٹر سے 3 کلو میٹر دور کریواہ شہاداب علاقے کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم زاوورہ شوپیان سے حاصل کی اور بعد میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کی تعلیم گورنمنٹ بائز سکینڈری اسکول شوپیان سے مکمل کی ۔ہائر سیکنڈری اسکول سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے سرینگر کے پروفیشنل کالج میں داخلہ لیا ۔اعجاز احمد بٹ کئی ایک اعلی عہدوں پر فائز رہے جن میں کسٹوڈن جنرل ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل ہاٹیکلچر قابل ذکر ہیں اور بعد انہیں ترقی سے نوازا گیا اور آج کل وہ سیکریٹری لیبر اینڈ ایپلمنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.