جن ابھیان پرگرام کے تحت شوپیان بھر میں متعدد سرگرمیاں زوروں پر۔۔۔۔ذرائع

جن ابھیان پرگرام کے تحت شوپیان بھر میں متعدد سرگرمیاں زوروں پر۔۔۔۔ذرائع

مقرر کردہ اہداف کی تکمیل کے لئے سخت کوششیں کی جارہی ہیں۔۔۔ضلع انتظامیہ

الحاق خبر

۔۔جن ابھیان پروگرام کے تحت شوپیان کے مختلف محکموں کی جانب سے مقررہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق کہ 15 اکتوبر سے محکمے بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کےلئے یہ سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کہ اس رجحان کو جاری رکھتے ہوئے، تمام محکموں کی طرف سے ضلع کے طول و عرض میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ سیٹ ڈیلیوریبلز کے حصول میں مہم کو مزید متحرک اور موثر بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں انڈسٹریز، ریونیو، ہیلتھ، سکول اینڈ ہائر ایجوکیشن، ایگریکلچر، آر ڈی ڈی، سوشل ویلفیئر، اینیمل اینڈ شیپ ہسبنڈری اور دیگر محکموں نے مہم کی قیادت کی ہے اور ضلع بھر میں بہت سے پروگرام منعقد کیے جبکہ
سماجی بہبود کی اسکیموں، خواتین اور بچوں کی بہبود اور روزگار پیدا کرنے کی اسکیموں کے تحت بلاک سطح کے رجسٹریشن کیمپوں کے بارے میں بیداری کیمپوں کے ساتھ ساتھ سوائل ہیلتھ کارڈز، گولڈن کارڈز کی تیاری اور تقسیم کے کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔اسکے علاؤہ کاریگروں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں، ڈیجیٹل خدمات کو مقبول بنانا، جے جے ایم کے تحت پانی کے معیار اور پانی کی جانچ کے بارے میں بیداری کے علاؤہ دیگر نمایاں سرگرمیاں شامل تھیں۔نمائندے کے مطابق ضلع انتظامیہ کی طرف سے تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 26 اکتوبر سے پہلے ابھیان کے تحت مقرر کردہ مطلوبہ اہداف کو مکمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.