ڈپٹی کمشنر شوپیان نے ٹاون کے ڈرافٹ ماسٹر پلان اور سٹی ڈیولپمنٹ پلان کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ڈپٹی کمشنر شوپیان نے ٹاون کے ڈرافٹ ماسٹر پلان اور سٹی ڈیولپمنٹ پلان کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

شوپیان/الحاق ۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار ویشیا نے جمعہ کو شوپیان ٹاؤن کے ڈرافٹ ماسٹر پلان اور سٹی ڈیولپمنٹ پلان پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس دوران ڈپٹی کمشنر نے شہری ترقی کے 08 منصوبوں جیسے سٹی ڈویلپمنٹ پلان، سٹی لائیو ہڈ پلان، سٹی سمارٹ وینڈنگ پلان، سٹی ٹورازم اینڈ کلچر پلان، انوائرمنٹ فری ٹاؤن پلان، گرین سٹی پلان، فیکیڈ امپروومنٹ پلان، ڈرینیج/سیوریج اور اسٹریٹ لائٹنگ پلان شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہری ترقی کے حوالے سے اہم سنگ میلوں پر رفتار بڑھانے کی ہدایات دیں بشمول ڈرافٹ ماسٹر پلان جو کہ لوگوں کی ضروریات اور ماحولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کی حدود کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں کا جائزہ لینے کے لیے بھی تیار کیا جانا چاہیے۔
میٹنگ میں صدر میونسپل کونسل شوپیان کونسلرز، ای او شوپیان، پی ایچ ای، آر اینڈ بی اور پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرز، سیکرٹری ایم سی شوپیان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.