بلاک دیواس ترقیاتی اہداف کی موثر منصوبہ بندی اور نفاذ کو یقینی بناتا ہے:ڈپٹی کمشنر شوپیان
شوپیان الحاق خبر ۔۔۔۔۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار ویشیا نے کیلر شوپیان میں ہفتہ وار بلاک دیوس کی صدارت کی جس دوران
تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈی ڈی سی کے سامنے ترقیاتی مسائل، پینے کے پانی کی مناسب دستیابی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، روڈ کنیکٹیویٹی اور دیگر دیہی ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے متعلق شکایات کو پیش کیا۔الحاق نمائندے کے مث کہ ڈپٹی کمشنر نے تمام عوامی مسائل اور مطالبات سنے اور متعلقہ افسران کو لوگوں کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی جبکہ ہنگامی نوعیت کے بعض مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔نمائندے کے مطابق کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے آؤٹ ریچ پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بلاک دیوس کے انعقاد کا مقصد لوگوں تک ان کی دہلیز پر پہنچنا، ان کی شکایات سننا اور کم سے کم وقت میں ان کا ازالہ کرنا ہے۔سچن کمار نے مزید کہا کہ یہ انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان بہتر روابط کا باعث بنتا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی متحرک شرکت کے ذریعے موثر منصوبہ بندی اور ترقیاتی اہداف کے نفاذ کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مطالبات کو ترجیح دیں اور مقررہ مدت میں ان کا ازالہ کریں۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ خورشید احمد کھٹانہ، تحصیلدار، کیلر، بی ڈی او، اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔