6دنوں میں زائداز75ہزاریاتریوں نے کیا درشن
جموں میں تتکال یاترا کاونٹر پر 3000 سے زیادہ نئے یاتریوں کی رجسٹریشن
حکام نے بتایاکہ جمعرات کی صبح تک امرناتھ گھپا میں حاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد65000سے تجاوز کرگئی تھی ،اور آج شام تک درشن کرنے والوں کی تعداد75ہزار تک پہنچنے کاامکان ہے ،کیونکہ جمعرات کی صبح تقریباً6000سے زیادہ یاتریوں کے 2نئے قافلے بال تل اور چندن واڑی پہلگام سے امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے جبکہ گھپا کے نزدیک نصب خیموںمیں بھی ہزاروں یاتری موجود ہیں ۔سازگار موسمی صورتحال کے بیچ 62روز امرناتھ یاترا2023کے اولین دنوںمیں یاتریوں کا بھاری رش نظرآتاہے ،اور ہزاروں یاتری روزانہ سطح سمندر سے 3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ غار میں حاضری دیکر یہاں شیولنگم کادرشن کررہے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ جمعرات کی صبح تک زائداز65ہزار یاتری درشن کرچکے تھے ،اور جمعرات کی شام تک درشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد75000سے زیادہ ہوسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ امرناتھ گھپا کے قریب نصب خمیوںمیں ہزاروں یاتری موجود ہیں جبکہ بال تل اور چندن واڑی پہلگام بیس کیمپوں سے روزانہ کی بنیاد پرہزاروں یاتری یہاں پہنچ رہے ہیں ۔حکام کاکہناتھاکہ یاتراکے دونوں راستوں کیساتھ ساتھ مقدس گھپا کے قریب نصب خمیوںمیں یاتریوں کیلئے کھانے پینے سے لیکر صحت وصفائی اور فوری طبی خدمات کو میسر رکھاگیا ہے اور ساتھ ہی زیادہ بیمار یاتریوںکی بیس کیمپوںمیں منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر سروس بھی ہمہ وقت دستیاب رکھی گئی ہے ،جسکے لئے ائرفورس اور فوج کی جانب سے مکمل تعاون مل رہاہے ۔اس دوران حکام نے بتایا کہ6554 یاتریوں کی ساتویں کھیپ جمعرات کی صبح جموں سے سخت سیکورٹی کے درمیان کشمیر کے جڑواں بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوئی۔انہوںنے کہاکہ بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے جمعرات کی صبح 5053مرد ،1375خواتین ،101سادھوﺅں اور25بچوں بچیوں پر مشتمل کل6554یاتری 272گاڑیوںمیں بال تل اورچندن واڑی پہلگام کی جانب سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ سری نگرجموں قومی شاہراہ سے روانہ ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ 30جون کو بھگوتی نگر جموں سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے یاتریوںکے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے بعد سے ابتک یہاں سے کل 36ہزار864یاتری کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ہیں ۔حکا م کامزید کہناتھاکہ انتظامیہ نے جموں میں تتکال یاترا کاو¿نٹر پر3000 سے زیادہ تازہ یاتریوں کو امرناتھ کے آگے کے سفر کے لیے رجسٹر کیا ہے جبکہ 300سے زائد یاتری، جو فرضی پرمٹ لے کر جا رہے تھے،کو جموں میں موقع پر موجود کاو¿نٹرز پر تازہ رجسٹریشن کے بعد پرمٹ بھی دئیےگئے ہیں۔حکام نے بتایاکہ ان یاتریوں کو ٹریول ایجنسیوں نے ان کی یاترا کے لئے جعلی رجسٹریشن دستاویزات فراہم کرکے دھوکہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اب تک3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔