6800 سے زیادہ یاتریوں کی جموں سے آمد
گھپا کے قریب نصب خمیوں میں ہزاروں یاتری موجود:حکام
سری نگر:۷، جولائی:جے کے این ایس: دوران شب بارشوں کی وجہ سے بال تل اورنون ون بیس کیمپوں سے یاترا میں پیداہوئی عارضی خلل کے بیچ حکام نے بتایاکہ جمعرات کی شام تک 84ہزار سے زیادہ یاتریوں نے امرناتھ گھپامیں حاضری دیکر شیولنگم کے درشن کئے۔انہوں نے بتایاکہ اگر جمعہ کو یاترابحال ہوئے تو درشن کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ پہنچ سکتی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق یکم جولائی 2023کو شروع ہونے والی62روزہ امرناتھ یاترا کے پہلے 6دنوں کے دوران امرناتھ گھپا میں خاصارش رہا،اورحکام کے مطابق جمعہ کی شام تک یہاں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد 84ہزار سے تجاوز کرگئی۔انہوں نے کہاکہ گھپا کے قریب نصب خمیوں میں ہزاروں یاتری موجود ہیں،اور اگر جمعہ کے روز یاترابحال ہوئی،اور موسم رکاؤٹ نہیں بنا تو یاترا کے7ویں روز درشن کرنے والے یاتریوں کی تعدادایک لاکھ پہنچ سکتی ہے۔حکام کے مطابق جمعرات6 جولائی کو، 17ہزار202 یاتریوں نے مقدس غار میں سجدہ کیا، جس کے نتیجے میں شیولنگم کادرشن کرنے والے عقیدت مندوں کی مجموعی تعداد 84ہزار768 ہوگئی ہے۔اس دوران حکام نے بتایا کہ6800 سے زیادہ یاتریوں کی ایک تازہ کھیپ جمعہ کو صبح سویرے بھگوتی نگرجموں کے بیس کیمپ سے کشمیر کے لیے روانہ ہوئی۔انہوں نے کہاکہ یاتری247اڑیوں کے قافلے میں سخت سیکورٹی کے درمیان وادی کے لیے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ 153 گاڑیوں کے قافلے میں 4600 زائرین پہلگام کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ94 گاڑیوں کا ایک اور قافلہ 2410 یاتری اسے پہلے صبح بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔انہوں نے بتایاکہ اس کے ساتھ، 30 جون،کو پہلے قافلے کی روانگی کے بعدسے ابتک کل 43833 یاتری جموں کے بیس کیمپ سے وادی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔