7392یاتریوںکا13واں جتھہ جموں سے واردِکشمیر
شیولنگم کادرشن کرنے والوںکی تعداد2لاکھ سے متجاوز
سری نگر:۵۱،جولائی:جے کے این ایس : یکم جولائی سے شروع ہونے والی62روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2023میں شرکت کرنے والے تقریباً2لاکھ سے زیادہ یاتریوںنے ہفتہ کے دن تک امرناتھ گھپا میں حاضری دیکر شیولنگم کے درشن کئے ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ جمعہ کے روز 24ہزار445یاتریوںنے امرناتھ گھپا میں حاضری دی جبکہ ہفتہ کویہاں درشن کرنے والوںکی تعداد 15ہزار سے زیادہ تھی ،اوریوں بقول متعلقہ ذمہ داروں کے یاترا کے15ویں روز درشن کرنے والوںکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ جمعہ کی شام تک ایک لاکھ90ہزار یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں حاضری دی تھی ۔اُدھر جموںمیں حکام نے بتایاکہ ہفتہ کی صبح یہاں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے7392یاتریوں کے2قافلے علی الصبح کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ،جن میں سے 4024یاتریوں کا ایک قافلہ نون ون پہلگام اور 3368یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ بال تل کی جانب روانہ ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ یاتریوں کءدونوں قافلوںکو سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ کل272گاڑیوںمیں روانہ کیا گیا۔حکام کے مطابق 30جون کو لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کرنے کے بعد سے ابتک کل80ہزار181یاتریوںکو بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے امرناتھ یاترامیں شرکت کیلئے کشمیرروانہ کیاگیا۔خیال رہے امرناتھ یاترا2023اگلے ماہ یعنی ماہ اگست کی 31تاریخ کواختتام پذیر ہوگی ۔