ہندوستان کا ہنر عالمی سطح پر سبھی کے لئے تحریک بن گیا ہے۔۔۔۔ ڈاکٹر اندرابی
وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔۔۔
23 جولائی// الحاق خبر ۔۔۔۔
وزیر مملکت اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج اندور میں راشٹریہ ویکالپک اپچار پدھاتی پریشد کے اشتراک سے انڈیا بک آف اسٹار ریکارڈز کے ذریعہ منعقدہ ایک بہت ہی رنگا رنگ تقریب کے دوران راشٹریہ پریرنا ایوارڈ 2023 پیش کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اندور سے ممبر پارلیمنٹ شنکر لالوانی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ آئی بی ایس اے کے ڈائریکٹر راجب پال نے اس موقع پر منعقدہ وشو گرو بھارت قومی مباحثے میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ ڈاکٹر اندرابی کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ان کی اختراعی اور متاثر کن شراکت کے لئے ایوارڈز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا، "ہندوستان کا ہنر عالمی سطح پر سبھی کے لیے تحریک بن گیا ہے۔ ہندوستانی دماغی طاقت نے دنیا کی رہنمائی کرنا شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے شاندار ذہنوں میں نئی توانائی ڈالی ہے۔ ہمارے اختراعی اور سائنسی نقطہ نظر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے”۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنے منفرد کام کو جاری رکھیں اور دوسروں کو بھی چیزوں کو مختلف طریقے سے آگے بڑھانے کی ترغیب دیں تاکہ وہ بھی ہندوستان کے بڑے شراکت داروں کے کلب میں شامل ہوں۔ انہوں نے قومی سطح پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت افراد کو نوازنے کے لیے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا، "ہم سب کو مختلف سطحوں پر ہندوستان کے ہنر کو منانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ملک میں اختراعی کلچر کو مضبوط کرنا ہے تاکہ ہم ایک ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنے کی رفتار کو بڑھا سکیں اور دنیا کو مشترکہ بھلائی اور خوشحالی کی طرف لے جا سکیں…