پروگرام کے انعقاد میں تعاون کے لئے اسکول انتظامیہ اور ثقافتی یونٹس کا میں شکر گزار ہوں ۔۔۔۔شوکت حسین گنائی
شوپیان 10 اگست//الحاق ۔۔۔۔۔: آزادی کا امرت مہوتسو’ کے ایک حصے کے طور پر اور ‘میری ماں، میرا دیش’ مہم کے بینر تلے، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر شوپیان نے کلچرل یونٹ کشمیر، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور چیف ایجوکیشن آفس کے اشتراک سے جمعرات کو گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول شوپیان میں نکڑ ناٹک اور مباحثہ مقابلہ کے حوالے سے ایک تقرب منعقد کی جس میں ضلع افسران اور اسکولی بچوں نے حصہ لیاجبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان مشتاق احمد مہمان خصوصی تھے اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شوپیان شوکت حسین گنائی نے مہمان زی وقار کی حثیت سے تقریب میں شرکت کی۔
الحاق نمائندے کے مطابق کہ تقریب میں پرنسپل، کلچرل کوآرڈینیٹر، سکول کے سٹاف ممبران، محکمہ اطلاعات کے ملازمین اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمائندے کے مطابق کہ تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے 10 طلباء نے ’ای وطن تجھے سلام‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
اس بیچ تلکول آرٹس اینڈ میڈیا کلیکٹو تھیٹر، واتھورا چاڈورہ بڈگام کے فنکاروں نے قومی اتحاد، بھائی چارہ، منشیات، ترقیاتی منظر نامے اور دیگر مسائل پر نکڑ ناٹک اور اسکٹس پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شوپیان شوکت حسین گنائی نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کے لئے اسکول انتظامیہ، ثقافتی یونٹ، ڈی آئی پی آر کا شکریہ ادا کیا
جبکہ سکول کے پرنسپل نے تقریب کے انعقاد پر محکمہ اطلاعات کے اقدام کو سراہا اور بعد میں مقابلے کے شرکاء اور پوزیشن ہولڈرز میں یادگاری نشانات، انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔۔۔۔۔