لاکھوں روپئے سرکاری خزانہ سے بچانے پر عوامی حلقوں نے کی آفیسر کی زبردست سراہنا ۔۔۔
الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔۔.جنوبی کشمیر کے ضلع انت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں چند روز قبل مقامی ٹریجریری میں نقلی سٹیمپ آفیسر کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب ٹریجریری آفیسر کوکرناگ امتیاز حسین نے ایک غیر معمولی تحقیقات کے دوران اس پورے معاملے کو منظر عام پر لایا اور سرکاری خزانہ کو نہ صرف چونہ لگنے سے محفوظ کیا بلکہ خزانہ کو لاکھوں روپئے کے نقصان سے دوچار ہونے سے بھی بچالیا ۔عوامی حلقوں نے ٹریجریری آفیسر کوکرناگ امتیاز حسین کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ آفیسر نہ صرف انتہائی دانتداری سے کام کررہا ہے بلکہ عوامی مسائل اور ضروت مندوں کو ترجیح بنیادوں پر مدد کرنے میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریژری آفیسر کوکرناگ نے شاندار کام کیا ہے اور اس نے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کروادیا جو پوشیدہ طور پر نقلی سٹیمپ آفیسر کے بطور ڈپٹی کمشنر آف سٹیمپ کشمیر کے دفتر سےکام کر نے کا دعوا کررہے تھے اور اس عمل سے سرکاری خزانہ سے لاکھوں روپے کو بچایا ہے۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی آبادی مزکورہ ہوشیار اور خوش اخلاق طرز عمل سے بہت خوش ہیں جبکہ ٹریجریری آفیسر کوکرناگ امتیاز احمد نے اپنی دیانتداری اور عوامی خدمت کے طرز عمل سے نہ صرف اپنے محکمہ کا نام روشن کیا ہے بلکہ پوری ضلع ایڈمنسڑیشن کی عزت کو مزید فعال بنا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوم آزادی کے موقعے پر مزکورہ آفیسر کو ایواڈ سے بھی نوازا گیا ۔عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات نے ٹریجریری آفیسر کوکرناگ کی غیر معمولی دیانت اور عوامی خدمات کو مد نظر رکھ کر ریاستی ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کا گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ۔