تقریب میں افسران نے وی بی ایس اور دیگر مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری کی فراہم ۔
الحاق خبر //شوپیان ۔۔۔۔۔۔ شوپیان میں جاری وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا ایک اور مرحلہ مونسپل کونسل شوپیان میں منعقد ہوا جہاں پر میر طارق علی ڈائریکٹر جنرل ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ جموں و کشمیر نے تقریب کی صدارت کی جبکہ آؤٹ ریچ پروگرام میں ایس ایس پی شوپیان تنوشری اور ڈائریکٹر اربن ڈیولپمنٹ کشمیر متھورا ماسوم نے بھی شرکت کی۔اس دوران تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا ۔شوپیان سے الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی کہ بدھ کے روز شوپیان مونسپل کونسل میں وکشت بھارت سنکلب کی تقریب میں شروع ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل میر علی نے وہاں پر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معاینہ کیا اور جن محکموں نے اسٹال لگائے تھے جن میں زراعت اور اس سے منسلک محکمے، تعلیم، صحت، کوآپریٹیو، صنعت، روزگار، سماجی بہبود، مزدوری وغیرہ شامل ہیں۔ سی ایس ایس کی آگاہی کے لئے آئی ای سی وین بھی سروس میں رکھی گئیں۔نمائندے کے مطابق اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور شہریوں کے لئے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جبکہ اس موقع پر نوڈل آفیسر وکشت بھارت سنکلب شبیر احمد ڈار نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر زرعی مقاصد کے لیے ڈرون کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سنکلپ کا عہد بھی تمام حاضرین کو ایڈشنل ڈپٹی ڈولپمنٹ کمشنر ، شوپیان ڈاکٹر ناصر احمد لون نے دیا ۔ وکسیسیت بھارت کا کیلنڈر بھی معززین نے اس موقع پر پی ایم اے، سوانیدھی اسکیموں کے بارے میں کیا گیا جبکہ سی ای او اور ایل ڈی ایم جموں کشمیر بینک سمیت دیگر افسران نے اپنی اسکیموں بشمول سوشل سیکورٹی اور انشورنس اسکیموں، زرعی قرضے اور جدید کاری کی اسکیموں کے بارے میں تقریب میں موجود لوگوں کو بتایا گیا ۔ اس موقع پر اس تقریب میں مقامی فنکاروں اور اسکول کے بچوں کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس کا دلکش مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا ۔تقریب میں سول سوسائٹی کے ارکان نے شہری ترقی کے اقدامات پر بھی اپنی رائے دی اور افسران کے سامنے مختلف مطالبات پیش کیے۔ میر طارق علی نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا حصہ بن کر خوشی کا اظہار کیا، اتحاد اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عوامی بہبود کی اسکیموں کو لاگو کرنے پر کرنے پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ایک پہل وکشت بھارت سنکلپ یاترا 15 نومبر کو شروع کی گئی جس میں وزیراعظم کی طرف سے اسکے مقصد کے بارے میں اور مختلف اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کرنا اور ناقابل رسائی لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ انہیں وسیع پیمانے پر پبلسٹی دی جائے تاکہ ہر ایک کو اسکا فائیدہ اور رسائی حاصل ہو۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر ذاکر حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب میں ایم سی کونسلرز، ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے ممتاز ارکان، اہلکار اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔