الحاق خبر ۔۔۔۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل لل حسیب نے جمعرات کو پالاش پنجورہ شوپیان میں خصوصی افراد کے لئے دو روزہ میلہ وی وئی او ایم -2023 کا افتتاح کیا تاکہ ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی جا سکے۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ دو روزہ فیسٹیول کا انعقاد محکمہ سماجی بہبود شوپیان نے چائلڈ کیئر انسٹچوٹ پلاش پنجورہ نے کیا تھا۔ضلع بھر سے خصوصی افراد نے مختلف سرگرمیوں جیسے نمائش، ثقافتی پروگرام، معذوری کے مکالمے، فلم اسکریننگ اور ٹیلنٹ شو میں حصہ لیا جبکہ اس موقع پر ضلع کے کونے کونے سے آئے ہوئے مختلف دستکاروں نے اپنی خود ساختہ مصنوعات کی نمائش کی۔نمائندے کے مطابق کہ فیسٹ میں خصوصی افراد کے مکالمے بھی شامل تھے جن میں خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور شرکاء نے جامع ترقی کے مقصد کے لئے کام کرنے کا عزم کیا
جبکہ جسمانی طور کمزور افراد کو دوستانہ معاشرہ بنانے کے لئے ان کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران شرکاء نے ثقافتی پروگراموں اور ٹیلنٹ شو میں بھی حصہ لیا جس میں ان کی فطری صلاحیتوں کو سب نے سراہا۔نمائندے کے مطابق کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ان سے بات چیت کی اور فیسٹ میں شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ اداکی اور انہوں نے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ اس پروقار تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے خصوصی طور پر قابل دستکاروں اور ٹیلنٹ شوز کے فاتحین میں انعامات اور یادداشتیں تقسیم کیں۔تقریب میں ڈی ایس ڈبلیو او شوپیان، ٹی ایس ڈبلیو او شوپیان اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔