تواریخی جامعہ مسجد شوپیان کے گردنواح میں مونسپل کمیٹی نے چھاپڑی فروشوں کا ہٹایا ناجائز قبضہ ،مقامی لوگوں نے کی اسکی سراہنا ۔۔۔۔

تواریخی جامعہ مسجد شوپیان کے گردنواح میں مونسپل کمیٹی نے چھاپڑی فروشوں کا ہٹایا ناجائز قبضہ ،مقامی لوگوں نے کی اسکی سراہنا ۔۔۔۔

 الحاق خبر ۔۔۔۔ تواریخی جامعہ مسجد کے مرکزی داخلہ راستوں پر چھاپڑی فروشوں کے ناجائز قبضہ ہٹانے کےلئے مونسپل کمیٹی شوپیان کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کرکے مسجد کے احاطے کو مکمل طور خالی کروایا ۔شوپیان سے الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تواریخی جامعہ مسجد شوپیان کے مرکزی داخلہ […]

آر اینڈ بی ڈویژن شوپیان میں ترقیاتی کاموں کی چھان بین کےلئے ویجلنس آرگنائزیشن  نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

آر اینڈ بی ڈویژن شوپیان میں ترقیاتی کاموں کی چھان بین کےلئے ویجلنس آرگنائزیشن  نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

کے این ایس  ۔۔۔۔۔۔آر اینڈ بی ڈویژن شوپیان میں تعمیراتی کاموں اور سڑک رابطوں کی تعمیر و تجدید کے دوران مبینہ دھندلیوں کے انکشاف کے بعد ویجلنس آرگنائزیشن نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے ۔اس دوران سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے وجلنس آرگنائزیشن کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے ملوثین کے […]

این سی، کانگریس اور پی ڈی پی اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

18اُمیدوار میدان میں، سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، پولنگ مراکز کے ارد گرد تین دائروں والی سیکورٹی

این سی، کانگریس اور پی ڈی پی اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

سرینگر۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ لوک سبھان انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران آج جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر پہلے مرحلے کے دوران ووٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس دوران ووٹران 18اُمیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ڈیجیٹل الیکٹرانک ووٹنگ میشینوں میں محفوظ کریں گے۔ اس دوران یہاں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی […]

ایس ایس پی آفس سوپور پر جنگجوئوں کا حملہ

ہتھ گولہ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا،جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

ایس ایس پی آفس سوپور پر جنگجوئوں کا حملہ

سوپور۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ نامعلوم افراد نے ایس ایس پی آفس سوپور پر ہتھ گولہ داغا جو مین گیٹ پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم دھماکے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر حملے کے فوراً بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں میں حملہ آوروں کو تلاش […]

قاضی گنڈ میںٹرک آگ سے خاکستر

مختلف قسم کا سامان اور لاکھوں روپے کے نوٹ تباہ

قاضی گنڈ میںٹرک آگ سے خاکستر

قاضی گنڈ۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ پانزتھ علاقے میںسرینگر جموں شاہراہ پرآگ کے ایک پر اسرار واردات میں ایک ٹرک آگ کے شعلوں کی نذرہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مختلف اقسام کے اشیاء اور برتن کے علاوہ لاکھوں روپے کے نوٹ خاکستر ہوئے ۔اس دوران واقعے […]

شوپیان میں فورسز کی تلاشی کارروائیاں

نوجوان مبینہ طور جسمانی تشدد کا شکار

شوپیان میں فورسز کی تلاشی کارروائیاں

شوپیان۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیان کے مضافاتی گائوں میں تلاشی کارروائیوں کے دوران ایک ایک نوجوان کو مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنایا جس کو بعد میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے خلاف مقامی آبادی میں سخت غم و غصہ پایا جا رہاہے […]

یاسین ملک کے ساتھ جاری سلوک انتقام گیرانہ: ہاشم قریشی

مودی سرکار کی پالیسی بھوک ہڑتال سے بدل نہیںسکتی

یاسین ملک کے ساتھ جاری سلوک انتقام گیرانہ: ہاشم قریشی

سرینگر۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ ڈیمو کریٹک لبریشن پارٹی کے چیرمین ہاشم قریشی نے لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یٰسین ملک کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سر کار کو مشورہ دیا ہے کہ این آئی اے نے جن اشخاص کے خلاف کیس دائرے کئے ہیں وہ نہ صرف ریاست کے باشند […]

مودی، مفتی اور دیگر موقعہ پرست سیاست دانوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے: کانگریس

اننت ناگ کے عوام جوق در جوق پولنگ مراکز کا رخ کرکے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں

مودی، مفتی اور دیگر موقعہ پرست سیاست دانوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے: کانگریس

سرینگر۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ کانگریس نے ووٹران پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مودی، مفتی اور دیگران کی گمراہ کن سیاسی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے لیے کانگریس پارٹی کو بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان […]

جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا: مودی

ہیلنگ ٹچ پالیسی صرف عام شہریوں، پولیس اور فورسز اہلکاروں کے لیے مختص

جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا: مودی

سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا جبکہ عام شہریوں کے لیے ہیلنگ ٹچ کی پالیسی جاری رکھی جائیگی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق میڈیا کو دئے گئے […]

مودی کے ریمارکس کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف: محبوبہ مفتی

مسخ شدہ لاشیں، شاہراہ پر پابندی اور گرفتاریاں کہاں کا ہیلنگ ٹچ

مودی کے ریمارکس کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف: محبوبہ مفتی

سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ ریمارکس پر اپنے ردعمل میں اسے کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم […]