حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی سخت علیل

علاج کیلئے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں داخل

حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی سخت علیل

سرینگر۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی طویل خانہ نظری بندی کے دوران اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ سرینگر میں درد کی شکایت محسوص کرنے کے بعد سخت علیل ہوئے ۔ اس دورا ن انہیں فوری طور علاج معالجے کے لئے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں […]

پلوامہ میں انتخابات سے قبل ہی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز

مرن اور دیگر علاقوں سے 21 نوجوان شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار ، لوگ برہم

پلوامہ میں انتخابات سے قبل ہی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز

سرینگر۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتخابات کے آخری اور تیسرے مرحلے کی پولنگ سے ۵ روز قبل ہی پلوامہ میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ، جس دوران ضلع کے مرن علاقے سے 21 نوجوانوں کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔ ادھر ضلع […]

2016کے زخموں کے نشان کشمیریوں پر دہائیوں تک رہیں گے : جی اے میر

پی ڈی پی کا بی جے پی کے سامنے سرنڈر پلوامہ اور شوپیان میںپیلٹ قہر کا نتیجہ

2016کے زخموں کے نشان کشمیریوں پر دہائیوں تک رہیں گے : جی اے میر

پلوامہ۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ سال2016کے زخموں کے نشان کشمیری لوگوں کے دلوں اور جسم پر دہائیوں تک موجود رہیں گے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی )کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے سرنڈر پلوامہ اور شوپیان میں پیلٹ قہر کا نتیجہ ہے ، ان باتو کا اظہار یردیش کانگریس کے صدر اور […]

وقف بورڑ کی ناقص کار کردگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مشہور درگاہ چرار شریف 8 روزسے گھپ اندھیرے میں

وقف بورڑ کی ناقص کار کردگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ، زائرین میں غم و غصہ سرینگر۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ درگاہ شریف علمدارکشمیر واقع چرار شریف میں محکمہ وقف بورڑ کو لاکھوں کی آمدنی حاصل ہونے کے باوجود زیارت شریف گزشتہ 8 روز سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں اور زائرین […]

نالہ دودھ گنگا گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

ہرسو عفونت اور بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ

نالہ دودھ گنگا گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

بڈگام۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے گزر رہے نالہ دودھ گنگا کوڑے دان میں تبدیل ہوا جس کے نتیجے میںیہاں ہر سو عفونت اور بد بو پھیل جانے کے نتیجے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہوا ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے متعلقہ […]

جموں و کشمیر بینک نے اپنے ملازمین کو علمی لحاظ سے قابل اور با خبر بنانے کے واسطے ماہانہ میگزین "ٹرسٹ”کے پہلے شمارے کو اجراء کیا۔

اندرون کمیونیکیشن اور نالج کی ضابطہ کاری وقت کی اہم ضرورت: چیئرمین پرویز احمد

جموں و کشمیر بینک نے اپنے ملازمین کو علمی لحاظ سے قابل اور با خبر بنانے کے واسطے ماہانہ میگزین "ٹرسٹ”کے پہلے شمارے کو اجراء کیا۔

سرینگر/ 29اپریل : اپنے انسانی وسائل کی علمی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کیلئے جموں و کشمیر بینک نے کل اپنے ایک ماہانہ میگزین” ـ ٹرسٹ ” کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس انگریزی میگزین کو از سرِ نو شائع کرنے کی غرض سے بینک نے ایک نئے ڈپارٹمنٹ انٹرنل کمیونیکیشن اینڈ نالج منیج منٹ […]

اسمبلی انتخابات کے انعقادمیں کئی ماہ کی تاخیرہونے کاامکان

اوقات کار کو لیکر تذبذب برقرار

اسمبلی انتخابات کے انعقادمیں کئی ماہ کی تاخیرہونے کاامکان

مبصرین کی ٹیم اورمرکزی وریاستی حکام کی آراء میں واضح اختلاف سرینگر۲۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے اوقات کار کو لیکر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے کیونکہ مرکزی الیکشن کمیشن کی نامزد کردہ مبصرین کی سہ رکنی ٹیم کی جانب سے ماہ جون 2019 میں الیکشن کرائے جانے کی سفارش […]

ترال میں کالج طلبہ کا کشمیر یونیورسٹی کے خلاف زور دار احتجاج

تھرڈ سمسٹر میں طلباء کی بڑی تعدا د کو ناکام دکھانے کا شاخسانہ

ترال میں کالج طلبہ کا کشمیر یونیورسٹی کے خلاف زور دار احتجاج

ترال۲۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ ڈگری کالج ترال میں زیر تعلیم تھرڈ سمسٹر کے طلبا ء نے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے مشتہر کئے گئے اکثر طلبا ء کو ناکام دکھانے اور انتہائی کم نمبرات دکھانے کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔ اس دوران احتجاج کر رہے طلباء نے یونیورسٹی حکام کو واقعے کے […]

وادی میں بے ہنگم ٹریفک کی نکیل کس کے ہاتھوں میں

نظام کو بہتر بنانے کیلئے بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا

وادی میں بے ہنگم ٹریفک کی نکیل کس کے ہاتھوں میں

سرینگر۲۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ وادی میں بے ہنگم ٹریفک نظام نے مسافروں اور عام شہریوں کو سخت ذہنی پریشانیو ں میں مبتلا کیا ہے ، جبکہ سرینگر سمیت دیگر قصبوں اور اضلاع میں بیشتر جگہوں پر بس اسٹینڈوں کے فقدان سے اس می مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس دوران سورج ڈوبنے […]

سرینگر مونسپل کارپوریشن اکھاڈے میں تبدیل

ملازمین اور تعمیراتی ٹھیکداروںکے احتجاج کا سلسلہ جاری

سرینگر مونسپل کارپوریشن اکھاڈے میں تبدیل

سرینگر۲۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ تعمیراتی معماروں اور سرینگر مونسپل کارپوریشن کے درمیان جاری مخمصے کے بیچ چھٹے روز بھی ٹھیکداروں کا احتجاجی دھرنا ، ٹینڈ و تعمیراتی بائیکاٹ کا سلسلہ جا رہا ۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) تعمیراتی ٹھیکداروں نے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے خلاف محاذ کھولتے […]